* باقی ہے اللہ *
باقی ہے اللہ
جو کچھ بھی ہے اس کے سوا
فانی ہے واللہ
ء
پڑھتے ہیںقرآن
’’لا الہ الاللہ‘‘ ہے
مومن کا ایمان
ء
پاک ہے عیب سے وہ
اُس سے نہیں کچھ پوشیدہ
واقف غیب سے وہ
ء
عالی اس کی ذات
اس کے قبضۂ قدرت میں
ساری مخلوقات
ء
دیکھ اللہ کی شان
ننھے بیج سے اُس نے اُگائے
پیڑ عظیم الشان
*** |