* ڈاکٹر اک ہیں عمر *
ڈاکٹر اک ہیں عمر
ناپ رہے ہیں برسوں سے
حرکتِ قلب وجگر
ء
سیر اُن کا ہے کام
کیوں نہ ہو صلّو چودھری کا
گنیز بُک میں نام
ء
اب بھائی منظور
اک پل بھی رہ سکتے نہیں
ٹیلی فون سے دور
ء
اک ہیں بھائی جسیم
صورت سے لگتے ہیں وہ
کوئی نیم حکیم
ء
ہیں مختار اسلم
ان کے چہرے پر نہیں دیکھا
میں نے عکسِ غم
*** |