donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Hena Taimuri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہر شخص کہہ رہا ہے تجھے دیکھنے کے بع *
غزل

ہر شخص کہہ رہا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دعویٰ مرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

ہم آکے تیرے شہر سے واپس نہ جائیں گے
یہ فیصلہ کیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

کہتے ہیں تجھ کو لوگ مسیحا مگر یہاں
اک شخص مرگیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

سجدہ کروں کہ نقشِ قدم چومتی رہوں
گھر کعبہ بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

سجدہ کروں گی تجھ کو تو کافر کہیں گے لوگ
یہ کون سوچتا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

رہتی ہے کھوئی کھوئی سی ہر وقت اب حنا
یہ حال ہوگیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

حناتیموری

E-2, 621,
Shaheed Nagar
Agra (U.P)
Mob: 9368617581
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 466