* ہر سمت اجالا ہے اک آپؐ کے آنے سے *
نعت پاک
ہر سمت اجالا ہے اک آپؐ کے آنے سے
لرزش میں شوالا ہے اک آپؐ کے آنے سے
بُت پوجتے رہتے تھے ہم نامِ خدا لے کر
اب دین نرالا ہے اک آپؐ کے آنے سے
اب کافر و مشرک بھی اسلام کی عظمت کو
پہچاننے والا ہے اک آپ کے آنے سے
بُت ٹوٹ کے بکھرے ہیں اور کفر ہے شرمندہ
شیطاں تہ و بالا ہے اک آپؐ کے آنے سے
شیطان کا ہر حربہ اب ٹوٹ کے بکھرا ہے
منہ کفر کا کالا ہے اک آپؐ کے آنے سے
ھما فرحت
H.No. C-97, Shaheen Bagh,
Okhla, New Delhi-110025
Mob: 9718716698/ 9891682719
Email: humadua@gmail.com
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|