* ہر طرف تیرا بول بالا ہے *
حمد
اے خدا تیری ذات اعلیٰ ہے
ہر طرف تیرا بول بالا ہے
کیوں نہ دنیا تری کرے طاعت
تو ہی سب کا بنانے والا ہے
ہے امانت یہ زندگی تیری
زندگی تو ہی دینے والا ہے
تو ہی مالک ہے ، تو مرا آقا
تو ہدایت کا دینے والا ہے
کوئی بے راہ ہو نہ دنیا میں
تو ہی حق پر چلانے والا ہے
ہم کسی کے نہ ہوں کبھی محتاج
تو ہی فرحت کو دینے والا ہے
ھما فرحت
C-217/2, Shaheen Bagh, Near Tayyab Masjid
Okhla, New Delhi-110025
Mob: 9718716698/ 9891682719
Email: humadua@gmail.com
بشکریہ ’’غزالانِ حرم‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|