آدمی ہرگز نہیں تھے
(آرمی پبلک اسکول،پشاور پر دہشت گردی کے حوالے سے)
عجب تاریخ لکی ظالموں نے
کسی جابر نے کب ایسا کیا تھا
جنازوں پر سجائے پھول ہم نے
مگر پھولوں کا دیکھا جب جنازہ
تو دل جیسے دھڑکنا بھول جائے
کہ آنسو نوک مژگاں پر جو آئے
ٹپکنا آنکھ سے ہی بھول جائے
ہر اک اولاد والا دم بخود ہے
یہ ظالم آدمی ہرگز نہیں تھے
٭
ابن عظیم فاطمی
کراچی
0333-2385477