donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Iftekhar Raghib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پہرہ ہو ایسا دل پہ تری دیکھ بھال کا *
حمد باری تعالیٰ

پہرہ ہو ایسا دل پہ تری دیکھ بھال کا

حملہ نہ ہو یقیں پہ کسی احتمال کا

جس نے ترے کلام سے کی روشنی کشید

بر حق ملا جواب اُسے ہر سوال کا

ذات و صفات میں ہے احد، الصمد ہے وہ

سجتا ہے اُس پہ تاج فقید المثال کا

اُس کی پکڑ سے بھاگ کے جاؤ گے کس طرف

مالک وہ شرق و غرب و جنوب و شمال کا

کس کے کرم سے دل کو بصیرت ہوئی نصیب

چہرہ دکھایا کس نے انوکھے خیال کا

دل میں جلاتا کون ہے یہ مشعلِ نشاط

کرتا ہے کون خاتمہ رنج و ملال کا

سازش میں محو ہیں تو رہیں دشمنانِ حق

ہے علم اُس علیم کو ہر ایک چال کا

کرتی ہے اُس کی حمد و ثنا ساری کائنات

مالک وہ ساری عظمت و جاہ و جلال کا

سارے سمندروں کو سیاہی بنا کے لکھ

ہوگا نہ ختم وصف کبھی ذوالجلال کا

نوکِ قلم سے کس نے سکھائے ہیں علم و فن

’’انسان شاہ کار ہے کس کے کمال کا‘‘

سب کچھ فنا نصیب ہے راغبؔ جہان میں

ہم سر نہیں ہے کوئی بھی اُس لازوال کا

افتخار راغبؔ

پوسٹ بکس: ۱۷۶۱۱ ، دوحہ۔قطر


 
Comments


Login

You are Visitor Number : 356