donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Iftekhar Raghib
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* پھر اُٹھایا جائوں گا مٹی میں مِل ج *

پھر اُٹھایا جائوں گا مٹی میں مِل جانے کے بعد
گرچہ ہوں سہما ہوا بنیاد ہِل جانے کے بعد

آپ اب ہم سے ہماری خیریت مت پوچھیے
آدمی خود کا کہاں رہتا ہے دِل جانے کے بعد

سخت جانی  کی  بدولت  اب  بھی  ہم  ہیں  تازہ دم
خشک ہو جاتے ہیں ورنہ پیڑ ہِل جانے کے بعد

خوف آتا ہے بلندی کی طرف چڑھتے ہوئے
گُل کا مرجھانا ہی رہ جاتا ہے کھِل جانے کے بعد

فکر لاحق ہے ہمیشہ مثلِ تُخمِ ناتواں
حشر کیا ہوگا درونِ آب و گِل جانے کے بعد

اس طرح حیران ہیں سب دیکھ کر راغبؔؔ مجھے
جیسے کوئی آگیا ہو مستقل جانے کے بعد


دسمبر ۲۰۱۱ئ؁  طرحی

**************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 314