* ہھتیاروں سے دل دہلانا ٹھیک نہیں ہ® *
(ڈاکٹر امام اعظم( دربھنگہ)
ہھتیاروں سے دل دہلانا ٹھیک نہیں ہے
انسانوں کو اور ڈرانا ٹھیک نہیں ہے
معصوموں کا خون بہانا ٹھیک نہیں ہے
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
کس مذہب نے سکھلایا ہے خون بہانا
بند کرو بے مقصد یوں گولی برسانا
کس نے سکھلایا ہے بے مقصد جان گنوانا
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
بہکاوے میں آکر جو یہ کر جاتے ہیں
اور نہتّے لوگ یقینا ڈر جاتے ہیں
کرنے والے لوگ بھی اکثر مر جاتے ہیں
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
ہے امن کا گہوار ہ اپنا ہندستان
ہم لوگوں کو پیا را اپنا ہندستان
ہم لوگوں کی آنکھ کا تارا اپنا ہندستان
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
گوتمؔ، چشتیؔ ، کی یہ دھرتی پیاری ہے
صوفی سنتوں کی یہ دھرتی نیاری ہے
دہشت گردی سے سب کو بیزاری ہے
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
انساں ہو تو انسانوں سے پیار کرو
دشمن ہو تو نفرت کا اظہار کرو
ہمت ہے تو سامنے آکر وار کرو
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
ہم تو اہنسا والے گاندھی وادی ہیں
اپنے آج ارادے بھی فولادی ہیں
اس انداز میں جینے کے ہم عادی ہیں
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
اعظمؔ ہم ہیں ایک وطن کے شیدائی
دیکھ نہیں سکتے ہیں کوئی رسوائی
پھر ایثار کے جذبے نے لی انگڑائی
ختم کر و اب ختم کرو یہ دہشت گردی
٭٭٭
|