donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Imran Aami
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* قبضہ ہو دلوں پر کیا اور اس سے سوا تی&# *
قبضہ ہو دلوں پر کیا اور اس سے سوا تیرا 
اک بندۂ نافرماں ہے حمد سرا تیرا 
گو سب سے مقدم ہے حق تیرا ادا کرنا 
بندے سے مگر ہوگا حق کیونکہ ادا تیرا 
محرم بھی ہے ایسا ہی جیسا کہ ہے نامحرم 
کچھ کہہ نہ سکا جس پر یاں بھید کھلا تیرا 
جچتا نہیں نظروں میں یاں خلعت سلطانی 
کملی میں مگن اپنی رہتا ہے گدا تیرا 
عظمت تری مانے بن کچھ بن نہیں آتی یاں 
ہیں خیرہ و سرکش بھی دم بھرتے سدا تیرا 
تو ہی نظر آتا ہے ہر شے پر محیط ان کو 
جو رنج و مصیبت میں کرتے ہیں گلا تیرا 
نشہ میں وہ احساں کے سرشار ہیں اور بیخود
جو شکر نہیں کرتے نعمت پہ ادا تیرا 
آفاق میں پھیلے گی کب تک نہ مہک تیری 
گھر گھر لئے پھرتی ہے پیغام صبرا تیرا 
ہر بول ترا دل سے ٹکراکے گزرتا ہے 
کچھ رنگ بیاں حالی ہے سب سے جدا تیرا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 404