donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Indra Shabnam Indu
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اپنے من کا درد ہمیں کو سہنا ہے *
غزل

اپنے من کا درد ہمیں کو سہنا ہے
اندر اندر دکھ کا جھرنا بہنا ہے

اپنا جیون ایسی ایک کہانی ہے
خود ہی سننا ہے اور خود ہی کہنا ہے

الگ الگ کرنے سے کب یہ ہوتے ہیں
سکھ اور دکھ کو ایک ہی گھر میں رہنا ہے

اس پر اتنا ناز بھلا کیوں کرتے ہو؟
جیون کے پربت کو اک دن ڈھہ نا ہے

ذکر چلا ہے دنیا کی سچائی کا
شبنمؔ ہم کو تو بس چپ ہی رہنا ہے
اندرا شبنم ؔ اندو

9/B, Mayurban Apt.
1100, Shivaji Nagar
Model Colony
Pune - 411016 (M.S)
Mob: 9422001711
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 379