donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Insha Allah Khan Insha
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* شب خانہ رقیب میں تا صبح سو چکے *
غزل

٭………انشاء اللہ خاں انشاء

شب خانہ رقیب میں تا صبح سو چکے
اب فائدہ مکرنے سے ہم دیکھ تو چکے
کہتے ہو جنسِ دل کو ہماری بغل میں دیکھ
بولو نہ بیچتے ہو تو قیمت کہو ، چکے
قیمت ہے ایک بوسہ دمِ نقد ایسے جی
تم چاہتے ہو مفت میں کچھ لو نہ دو ، چکے
رونا ہی تھا یہ موجبِ افشائے رازِ عشق
یہ مردمانِ چشم مجھے تو ڈبو چکے
پھر جان بوجھ کہتے ہو جاتا ہوں جائیے
تشریف لے سدھارئیے ہم دل کو رو چکے
میں جانتا ہوں آپ کو ہرگز نہ مول لیں
قیمت جو دل کی ایک ہی بوسہ پہ گو چکے
خوابِ عدم سے شورِ جنوں نے جگا دیا
انشائؔ بس اور نیند کہاں ، خوب سو چکے
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 332