donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Insha Allah Khan Insha
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مجھے کیوں نہ آوے ساقی نظر آفتاب ال *
غزل

٭………انشاء اللہ خاں انشاء

مجھے کیوں نہ آوے ساقی نظر آفتاب الٹا
کہ پڑا ہے آج خم میں قدحِ شراب الٹا
عجب الٹے ملک کے ہیں اجی آپ بھی کہ تم سے
کبھی بات کی جو سیدھی تو ملا جواب الٹا
چلے تھے حرم کو، رہ میں ہوئے اک صنم کے عاشق
نہ ہو ا ثواب حاصل، یہ لیا عذاب الٹا
یہ شب گذشتہ دیکھا، وہ خفا سے کچھ ہیں گویا
کہیں حق کرے کہ ہووے یہ ہمارا خواب الٹا
ابھی جھڑی لگادے بارش، کوئی مست بھر کے نعرہ
جو زمین پہ پھینک مارے قدحِ شراب الٹا
 ہوئے وعدے پر جو جھوٹے تو نہیں ملاتے تیور
اے لو اور بھی تماشہ یہ سنو حجاب الٹا
غزل اور قافیوں میں نہ کہے سو کیوں کر انشاء
کہ ہوانے خود بخود آ، ورقِ کتاب الٹا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 315