* کہتے ہو تم تو دم لے ، پرے ہٹ، ابھی نہ& *
غزل
٭………انشاء اللہ خاں انشاء
کہتے ہو تم تو دم لے ، پرے ہٹ، ابھی نہیں
اور آنہ جاوے کوئی، مرے جی میں جی نہیں
’’ ہاں ہاں‘‘ ہے سب سے اور ہمیں سے ’’ نہیں‘‘سو کیوں
کیوں کر’’ نہیں نہیں نہیں‘‘ کیوں ایسے جی نہیں
گریارئے پلاوے تو کیوں کر نہ پیجئے
زاہد نہیں، میں شیخ نہیں، کچھ ولی نہیں
خلوت میں یوں جو چاہئے کہہ لیجئے مجھے
لوگوں میں لیکن آپ کے میرے ہنسی نہیں
کیوں پاس میرے آکے نہیں بیٹھتے اگر
غیروں کے ساتھ رات کو مئے تم نے پی نہیں
میں نے کہا کہ آئیے گا میرے پاس کب
بولے نہیں نہیں نہیں، ہر گز کبھی نہیں
ذرّہ سی بات پر رہے انشاؔ سے یوں خفا
****** |