donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Iqbal Neyazi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* یہ تم نے ان کی لاشیں میرے مردہ جسم ک&# *
(اقبال نیازی( ممبئی)
یہ تم نے ان کی لاشیں
میرے مردہ جسم کے برابر کیوں رکھ دیں؟
 نہیں نہیں ۔ انہیں میرے ساتھ مت دفنانا
 ان کی لاشوں کو ان کے ملکوں میں بھیجوانا
مری زمین کوکھ کوناپاک مت کرنا
میری مٹی خراب مت کرنا
 یہ کون لوگ تھے…… جو میرا نام لے کر آئے تھے!
 یہ کیسے درندے تھے جو
 میرا لباس میرا حلیہ بنا کر آئے تھے
یہ کون تھے جو میرے مذہب کا نام لے کر
 دہشت کا چولا پہن کر آئے تھے
 نہیں! یہ مجھ میں ہر گز نہیں تھے

نام ان کے بھلے میرے نام جیسے ہوں
 ان کے چہرے مگر بھیانک تھے
ان کی روحیں اذیت ناک تھیں
 انہیں سمندروں میں بہا دینا !
یا چاہے جو کرنا۔انہیں میرے ساتھ مت دفنانا
 انہیں میری زمین مت دینا!
میں نے مرنے سے پہلے چیخیں سنی تھیں
معصوموں کی 
میں نے لہو لہان روحوں کے
 قطرے اپنے ہاتھوں سے چھوئے تھے
میں نے دم توڑتی امیدوں آہوں کی کرچیاں سمیٹیں
اور مظلوم جسموں کے چیتھڑے بٹورے تھے
ہمیشہ کے لئے بند ہونے سے پہلے
 میری آنکھوں نے……
ان کے ہونٹوں پر زہر آگیں مسکراہٹ دیکھی تھی
آنکھوں میں سفاک سائے دیکھے تھے
آگ اگلتے ان کے بے رحم ہاتھوں کو دیکھا تھا
 اور جب یہ سب مارے گئے
 تو ان کی لاشوں کو گدھوں سے نچوانا
لیکن انہیں میرے ساتھ نہ دفنانا
میری مٹی خراب مت کرنا
اگر یہ سمائے یہاں اس زمین میں
 تو اس زمین پر نئے فتنے ہر بار جنمیں گے
 اگر ان بد روح جسموں کو یہاں کی مٹی ملی تو 
زمین کی کوکھ جل جائے گی

دھماکے او ر گونجیں گے
وہ اس دھرتی کو روندیں گے
 خواب کو رنگ دیں اور انہیں مرنے کے بعد
اس دھرتی کی گود میں سلایا جائے گا؟
یہ حق ان کو دیا کس نے؟
مجھے شرمندہ مت کرنا انہیں میرے ساتھ مت دفنانا
 میری مٹی خراب مت کرنا!
اگر تم نے کیاایسا
 تو میں تڑپتا رہوں گا۔ بے چین رہوں گا
 قبر کے گھور اندھیروں میں
 میری روح جھلسے گی
 میں خود کو مجرم ہی سمجھوں گا
سنو! ایسا نہ کرنا قبر کھودی ہے جو تم نے
 تو اس میں میری بیوی کی آہیں سسکیاں…
میرے بچوں کے نا مکمل خواب امیدیں
میری بوڑھی ماں کی حسرتیں دعائیں
سب ایک ساتھ دفنا دینا
مجھے منظور ہے یہ سب
 لیکن ان کو میرے ساتھ نہ کرنا
ان کو ہوا میں لے کر جاکر کہیں تحلیل کردینا
لیکن میرے ساتھ مت دفنانا
 میری مٹی خراب مت کرنا!
 انہیں تو بھیج دو ان کے ملکوں کو جہاں سے
 آئے تھے یہ
 یا ان کو ڈال دو بھٹی میں

 کہ پتہ چلے ان کے ہم نوائوں کو راکھ ہونا
کیا ہوتا ہے
 لیکن خدارا ان کو میرے اتھ مت دفنانا 
میری زمین کی کوکھ کو ناپاک مت کرنا
 میری مٹی خراب مت کرنا
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 328