* دلوں سے دل کو ملانا بہت ضروری ہے *
(عرفان پربھنوی(پربھنی
دلوں سے دل کو ملانا بہت ضروری ہے
دلوں میں پیار جگانا بہت ضروری ہے
بھڑک رہی ہے دلوں میں جو آگ نفرت کی
بجھادو ، اس کا بجھانا بہت ضروری ہے
تمام دنیا میں پھیلی وباء جو دہشت کی
مٹادو، اس کا مٹانا بہت ضروری ہے
ملا دو خاک میں دہشت گردوں کے منصوبے
کہ ان کا خاک میں مِلانا بہت ضروری ہے
مٹا دو جڑ سے دہشت کی ساری بنیادیں
کہ ان کا جڑ سے مٹانا بہت ضروری ہے
وہ کوئی اپنا ہو، غیر ہو یا کوئی بھی
ہر اک کو اپنا بنانا بہت ضروری ہے
بہت حسین ہے دیش اپنا اس کو اے عرفاںؔ
بُری نظر سے بچانا بہت ضروری ہے
٭٭٭
|