* قیمتوں کا اضافہ رکے کس طرح *
غزل
قیمتوں کا اضافہ رکے کس طرح
اتنی مہنگائی میں گھر چلے کس طرح
کب سمجھ پائیں گے ملک کے رہنما
ایک اچھی حکومت بنے کس طرح
خرچ گھر کا اٹھانا کٹھن ہے بہت
آج کا آدمی پھر جئے کس طرح
بھائی چارہ ہے پہچان اس ملک کی
پھر یہاں اتنے دنگے ہوئے کس طرح
رات دن کام کرنے پہ ملتا ہے کیا؟
چاک دامن یہ مفلس سئے کس طرح
ہم پہ تہمت وطن کی تباہی کی ہے
اک محب وطن یہ سہے کس طرح
اِس میں ہیں دفن اجداد عرفان کے
الوداع اس زمیں کو کہے کس طرح
عرفا ن ظہیر
17/2, Smith Lane
Kolkata-700013
Mob: 9831017921
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|