* پہلے تو ٹھیک ٹھاک تھا کیا ہوگیا وہ *
غزل
پہلے تو ٹھیک ٹھاک تھا کیا ہوگیا وہ شخص
بندوں میں رہ کے کیسے خدا ہوگیا وہ شخص
محصور اپنی ذات میں کیا ہوگیا وہ شخص
تنہائیوں کی خود ہی غذا ہوگیا وہ شخص
جب تک رہی خلوص کی خوشبو رہا قریب
مغرور ہوکے سب سے جدا ہوگیا وہ شخص
آنکھوں میں آنکھیں ڈال کے میں نے کہا کہ بول!
اتنی سی بات ہی پہ خفا ہوگیا وہ شخص
اندھا کنواں سمجھ کے پھٹکتا نہیں کوئی
سب کی نظر میں کتنا برا ہوگیا وہ شخص
زنداں میں اپنے جسم کے تھا مضطرب بہت
ٹوٹی جب اُس کی سانس رِہا ہوگیا وہ شخص
پرواز ہے یہ ساعتِ عبرت نظر میں رکھ
کل تک جو زعم میں تھا فنا ہوگیا وہ شخص
اسماعیل پرواز
242- Belilious Road
Howrah-711101
Mob: 9339024122
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|