* معرفت *
معرفت
میں کون ہوں؟
میرا نام کیا ہے؟؟
میں خود سے پوچھتی ہوں
میری سماعت سے اک آواز ٹکراتی ہے
’’بنتِ قمر‘‘
اور پھر قمر کے روپوش ہوتے ہی
میری جبیں پر
زوجہ شہاب کی مہر لگا دی جاتی ہے
شہاب کے ٹوٹ کے بکھرجانے کے بعد
دنیا مجھے
’’ام الشمس‘‘ کے نام سے پکارتی ہے
تو میں سوچتی ہوں
معرفت ہی میری پہچان ہے؟؟؟
جبیں نازاں
Hakeem Chak
Rafi Ganj
Aurangabad-824125
(Bihar)
Mob: 8797741193
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|