donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Jafer Rizvi
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* چلئے پاکستان چلیں *
چلئے پاکستان چلیں

بیگم کا فرمان، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
بچوں کی گردان، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
کھاتے ہیں سب کان، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
کہتے ہیں مہمان، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں

مشکل ہو آسان، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
چلئے پاکستان یہاں سے چلئے پاکستان چلیں

کب تک برتن دھوئیں یہاں پر اور کموڈیں صاف کریں
نوکر چاکر کچھ نہیں رکھا کچھ مجھ سے انصاف کریں
ہمت توڑ ہے جھاڑو پوچا مجھ کو آپ معاف کریں
کہتے تھے امریکہ چل کر ’’ سیر کوہ قاف ‘‘ کریں

جان ہوئی ہلکان، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
چلئے پاکستان یہاں سے چلئے پاکستان چلیں

یہ تو بتائیں بارہ برس میں کتنا مال کمایا ہے
کتنا ہم پر خرچ کیا ہے کتنا مال چھپایا ہے
کب کب ہم کو میکے بھیجا کیا زیور بنوایا ہے
گھر میں بیٹھ کے شعر کہے خود ہم سے جاب کرایا ہے

ہم نے پکڑے کان، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
چلئے پاکستان یہاں سے چلئے پاکستان چلیں

کچھ خونی رشتے ہیں جن کا نندوں کو احساس نہیں
سال ہوا ہے پورا، پھٹکی اب تک آ کر ساس نہیں
کب تک ویزا ماں کو ملے گا اس کی بھی کوئی آس نہیں
شوق ہے نسل بڑھانے کا اور انشورنس بھی پاس نہیں

زچگی کے دوران، یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
چلئے پاکستان یہاں سے چلئے پاکستان چلیں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 358