donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Jameel Mazhari
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* مرے دل تلک نہ پہنچے تری چشم سرمہ سے *
غزل
٭………جمیل مظہری

مرے دل تلک نہ پہنچے تری چشم سرمہ  سے
وہ کنایہ ہائے نازک جو لچک گئے حیا سے
میں یہ غور کر رہا ہوں تجھے مانگ کر خدا سے
مرا مدّعا پشیماں نہ ہو تیرے مدّعا سے 
میں خدا کو پوجتا ہوں، میں خدا سے روٹھتا ہوں
یہ وہ نازبندگی ہے جسے پوچھئے خدا سے
مری گمرہی سے رستے مری خستگی سے منزل
مری داستاں مرتب مرے نقشہائے پا سے
کبھی وہ بھی زندگی تھی کہ خدا خجل تھا مجھ سے
کبھی یہ بھی زندگی ہے کہ خجل ہوں میں سے خدا سے
تو وہ زلف شانہ پردر جسے خوف ہے ہوا کا
میں وہ کاکلِ پریشاں جو سنور گئی ہوا سے
جو یہی رہیں گے تیور تو چھپے  گی کیا محبت 
کبھی ہم خفا خفا سے کبھی تم خفا خفا سے
ابھی ذہن مظہری پر ہے طفولیت کا عالم
*******
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 437