* جی چاہے ذکر آپ کا شام و سحر کروں *
نعت پاک
جی چاہے ذکر آپ کا شام و سحر کروں
اپنی زباں کو نامِ محمدؐ سے تر کروں
پڑھ کر نماز ذکر کروں آپ کا سدا
قرآن اور حدیث کو زیبِ نظر کروں
بس آپ کا ہی ذکر ہے کافی مرے لئے
بس آپ کا ہی ذکر میں شام و سحر کروں
قبل اِس کے آخرت کے سفر کا پیام آئے
جی چاہتا ہے سوئے مدینہ سفر کروں
پیارے نبیؐ کو خواب میں دیکھوں جمیلہ میں
پیدا اگر نگاہ میں اپنی اثر کروں
جمیلـہ خاتون
10/2, watganj Street
Khizrpur, Kolkata-700023
Mob: 8583942259 / 9339555915
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|