donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Jauhar Siwani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا *
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

لوبھوک مر رہا ہے اب خانداں ہمارا
قلاش کا مکاں ہے گویا مکاں ہمارا
مرنا گراں ہمارا، جینا گراں ہمارا
صد حیف پھر بھی اب تک ہے یہ گماں ہمارا
ساری زمیں ہماری کل آسماں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

تنگ آچکی ہے جنتا اس طرز زندگی سے
بیزار ہو چکی ہے جینے کی ہر خوشی سے
سو کوس آدمیت ہے دور آدمی سے
ہے کون جو بچائے بھارت کو بھُکمری سے
امریکہ رہ گیا ہے اک مہر باں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

خیرات کا ہے گیہوں پھر بھی بلیک ہوگا
انجام نیک ہوگا جب کام نیک ہوگا
اپنا کفن بھی شاید امریکہ میک ہوگا
اللہ جلد لائے وہ دن بھی بلیک ہوگا
جب ہم کو لوٹ لے گا خود پاسبا ں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندستاں ہمارا

ہے باجرے میں گیہوں، گیہوں میں باجرا ہے
ہے ڈالڈا میں روغن تو گھی میں ڈالڈا ہے
ہر شئے میں ہے ملاوٹ اصلی تو لا پتا ہے
آمیزش غذا ہے آمیزش دوا ہے
 ہمدرد کس قدر ہے اہلِ دکاں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

کرتا ہے اس طرح کا درزی لباس ریڈی
جس کو پسند کرلیں باذوق ممی ڈیڈی
کل دیوی دیوتا تھے، ہیں آج لیڈالیڈی
پتلون ان کی ٹیڈی ، شلوار اُن کا ٹیڈی
کہتے ہیں فخر سے وہ، دل ہے جواں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

ہیڈ ماسٹر سے ان کا جائز مطالبہ ہے
وہ کامیاب کردیں ان سب کو تو بھلا ہے
لڑکوں سے ماسٹر بھی اب تنگ آچکا ہے
اک ہاتھ میں ہے ڈنڈا، ایک ہاتھ میں چھُرا ہے
لے جا رہا ہے کلچر ہم کو کہاں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا 

کھیلی ہے ظالموں نے ہنس کر لہو سے ہولی
سر سنڈ و بیلسن میں مظلومیت کی ٹولی
رو رو کے کھا چکی ہے سینے پر اپنے گولی
پھر یاد آرہی ہے باپو کی میٹھی بولی
 آدرش دینے والا اب ہے کہاں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

ہم خود کو اس زمیں پر آزاد پا رہے ہیں
ہندی زبان کو اب آگے بڑھا رہے ہیں
بھارت کی سرزمیں سے انگلش ہٹا رہے ہیں
پتلون ٹائی والے نعرے لگا رہے ہیں
ہندی ہیں ہم ،وطن ہے ہندوستاں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا

غالب کی جان اردو بھارت کی شان اردو
اقبال کا تکلم شیریں بیان اردو
 چکبست اور سودا کی آن بان اردو
 افسوس چھن رہی ہے ہم سے زبان اردو
دم گھٹ رہا ہے جوہر اب تو یہاں ہمارا
سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ہمارا
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 884