donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Jauhar Siwani
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میڈک کوئی ٹرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو *
لگتا ہے کہ تم ہو

میڈک کوئی ٹرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
ہر فرد کا سر کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
شاعر کوئی جب اپنے تخلص کو گھسا کر
غالب کی غزل گائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب کوئی کسی نیتا کو جھُک جھُک کے ادب سے
آداب بجا لائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جب چوری پکڑ جانے پہ رو کر کوئی جھوٹا
قرآں کی قسم کھائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جنتا کو لبھانے کے لئے منچ پہ آکر
لیڈر کوئی چلائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
ہپّی کی طرح بال بڑھا کر کوئی لڑکا
لڑکی سا نظر آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
دنیائے سخن میں مری بڑھتی ہوئی شہرت
جو دیکھ کے جل جائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
مطلب کے لئے چیف منسٹر کا شب و روز
 تلوا کوئی سہلائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
ہوٹل میں مجھے دیکھ کے جب کوئی شناسا
کچھ دور سے کترائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جورات کے سناٹے میں کرتا ہوا بھوبھوں
خود میرے قریب آئے تو لگتا ہے کہ تم ہو
مینڈک کی طرح بزم کے اسٹیج پر آکر 
بے سُر کی جو ٹرائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
جاتے ہوئے جوہرکو کبھی دیکھ کے مسجد
شیطان جو بہکائے تو لگتا ہے کہ تم ہو
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 373