* عمل کی راہ میں دشواریاں بھی ہوتی ہ *
غزل
٭………جاوید اختر آزاد
عمل کی راہ میں دشواریاں بھی ہوتی ہیں
کبھی یقیں کبھی خوش فہمیاں بھی ہوتی ہیں
بیاضِ دل پہ کبھی دستخط نہیں کرنا
کہ خاکساری میں رسوائیاں بھی ہوتی ہیں
مذاکروں ہی سے ہوتے ہیں حل مسائل کے
قیام امن میں خوریزیاں بھی ہوتی ہیں
پلٹ کے پھر نہیں دیکھا اداس لمحوں کو
شکستہ راہ میں پرچھائیاں بھی ہوتی ہیں
******* |