* اے شخص! اگر جوشؔ کو ڈھونڈنا چاہے *
غزل
٭……شبیر حسن جوشؔ ملیح آبادی
اے شخص! اگر جوشؔ کو ڈھونڈنا چاہے
وہ پچھلے پہر حلقۂ عرفاں میں ملے گا
اور صبح کو وہ ناظرِ نظارۂ قدرت
طرفِ چمن و صحنِ بیابیاں میں ملے گا
اور دن کو وہ سرگشتۂ اسرار و معانی
شہر ہُنر و کوئے ادیباں میں ملے گا
اور شام کو وہ مردِ خدا رندِ خرابات
رحمت کدۂ باد فروشاں میں ملے گا
اور رات کو وہ خلوتیٔ کاکُل و رُخسار
بزمِ طرب و کوچۂ خوباں میں ملے گا
اور ہوگا کوئی جبر تو وہ بندۂ مجبور
مُردے کی طرح خانۂ ویراں میں ملے گا
|