donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Kafeel Aazer
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* دیکھ لو خواب مگر خواب کا چرچا نہ کر *
دیکھ لو خواب مگر خواب کا چرچا نہ کرو
لوگ جل جائیں گے سورج کی تمنا نہ کرو

وقت کا کیا ہے کسی پل بھی بدل سکتا ہے
ہو سکے تم سے تو تم مجھ پہ بھروسہ نہ کرو

کرچیاں ٹوٹے ہوئے عکس کی چبھ جائیں گی
اور کچھ روز ابھی آئینہ دیکھا نہ کرو

اجنبی لگنے لگے خود تمہیں اپنا ہی وجود
اپنے دن رات کو اتنا بھی اکیلا نہ کرو

خواب بچوں کے کھلونوں کی طرح ہوتے ہیں
خواب دیکھا نہ کرو خواب دکھایا نہ کرو

بے خیالی میں کبھی انگلیاں جل جائیں گی
راکھ گزرے ہوئے لمحوں کی کریدا نہ کرو

موم کے رشتے ہیں گرمی سے پگھل جائیں گے
دھوپ کے شہر میں آذر یہ تمنا نہ کرو
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 463