donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Kaiful Asar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سودا مجھے ، جنون مجھے ، مدعا مجھے *
غزل

سودا مجھے ، جنون مجھے ، مدعا مجھے
دل دے کے دینے والے نے کیا کیا دیا مجھے
کہتے ہیں سب اسی کو تو چاہت کا معجزہ
لیتا گیا میں درد وہ دیتا گیا مجھے
دیوانگی میں اب تو کچھ ایسا ہوا مزاج
پتھر کسی نے مارا تو اچھا لگا مجھے
دیوانگی پہ اب مری اٹھتی ہیں انگلیاں
شکرِ خدا مقام تو کوئی ملا مجھے
میں نے تو اُس کے نام کا قشقہ لگا لیا
اب دیکھنا ہے کہتی ہے مخلوق کیا مجھے
میں ہوگیا کسی کا بس اتنی سی بات پر
کہنے لگے ہیں اہلِ خرد سرپھرا مجھے
کیا پوچھتے ہو کیف مرا تم اتا پتا
میں ہوں غلام اُن کا ہے اتنا پتا مجھے

کیف الاثر

R-97, Akra Road, Matiaburj
Kolkata-700024
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘	مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 421