donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Khalid Raheem
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہر سو ہاہا کار مچی ہے چیخ رہی ہے یہ د& *
خالد رحیم ( کٹک)
ہر سو ہاہا کار مچی ہے چیخ رہی ہے یہ دنیا
 بند کرو دہشت کا تماشا، دہشت گردو بند کرو
کب تک یونہی انسانو ں کے خون سے ہولی کھیلو گے
کب تک معصوموں کے دل دہشت کا رنگ ڈالو گے
کب تک سونی مانگ کروگے، گھر گھر کو غم بخشو گے
کب تک بچوں اور بوڑھوں پر ظلم و ستم کو توڑو گے
 بند کرو دہشت کا تماشا، دہشت گردو بند کرو
کب تک دہشت کے چنگل میں ، ہم رستوں کو پائیں گے
کب تک بچے اسکولوں کو جانے سے کترائیں گے

کب تک عورت کی عصمت کو نوچ درندے کھائیں گے
کب تک دفتر جانے والے قبروںمیں سو جائیں گے
بند کرو دہشت کا تماشا، دہشت گردو بند کرو
کب تک باپ کی بوڑھی آنکھیں بیٹوں کا غم جھیلیں گی
کب تک مائیں اپنے بچوں کی لاشوں پر روئیں گی
کب تک بہنیں راکھی لے کر بھائی کا رستہ دیکھیں گی
کب تک چوڑی توڑ سہاگن آنسو سے منہ دھوئیں گی
 بند کرو دہشت کا تماشا، دہشت گردو بند کرو
٭٭٭
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 337