* جسم کے مرتبان سے آگے *
خورشید اکبر
نام:محمد خورشید عالم ،ولدیت:زین العابدین ، تاریخ پیدائش :۵جولائی۱۹۵۹ء ۔ تعلیم:ایم اے (اردو، پولٹیکل سائنس) وطن ۔بڑھیاّ( مونگیر) پتہ:بک امپوریم سبزی باغ، پٹنہ۔ ۸۰۰۰۰۴۔پیشہ : ملازمت (بہار ایڈ منسٹریٹو سروس) تصانیف:1 سمندر خلاف رہتا ہے(شعری مجموعہ۔۱۹۹۴ئ)
جسم کے مرتبان سے آگے
ذائقے سب زبان سے آگے
تیر سارے کمان سے آگے
اک خلش اور جان سے آگے
اک پرندہ لہو میں تر گویا
اک تصور اُڑان سے آگے
ایک بستی یقیں فروشوں کی
اک علاقہ گمان سے آگے
ایک فریاد نارسائی کی
اک زمین آسمان سے آگے
اک سفر اور ہے تہہِ گرداب
اک جنوں بادبان سے آگے
ایک خورشیدؔ کی شہادت پر
شہر ظلمت بیان سے آگے
٭٭٭٭
|