* یاسین وہی طٰہٰ و خیر الانام ہے *
نعت پاک
یاسین وہی طٰہٰ و خیر الانام ہے
جس پر وفا خلوص کی حجت تمام ہے
اِس واسطے بھی لب پہ درود و سلام ہے
بعد از خدا بزرگ محمدؐ کا نام ہے
یہ شان کم نہیں ہے رسالت مآب کی
شاہوں سے بڑھ کے اُن کا اک ادنیٰ غلام ہے
سرکارِ دو جہاں کی جو نسبت کو پاگیا
دونوں جہاں میں اُس کا الگ ہی مقام ہے
وہ نور ہے ، بشر بھی ہے شکل حدیث میں
جس کا ہر ایک حرف مقدس کلام ہے
ہوتا ہے ذکر جس کے بھی گھر میں رسولؐ کا
اُس گھر میں برکتوں کا مسلسل قیام ہے
خوشبو بھی ذکر کرتی ہے اُن کی صفات کا
جن کا ہر ایک قوم پہ فیضان عام ہے
خوشبو شرما
312, Lane No.2, Anandpuri
Muzaffar Nagar-251001 (U.P)
Mob: 9412678350
بشکریہ ’’عندلیبانِ طیبہ‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
……………………………………
|