* پھر وہی بيدلی، پھر وہی معزرت !!۔ *
پھر وہی بيدلی، پھر وہی معزرت !!۔
بس بہت ہو چکا، زندگی ! معزرت!!۔
خود کلامی سے بھی روٹھ جاتی ہے تو
اب نہ بولوں گا اے خامشی ، معزرت !!۔
داد بے داد میں جی نہيں لگ رہا
دوستو ! شکريہ ، شاعری ! معزرت !!۔
اب يہ آنسو دوبارہ نہيں آئيں گۓ
اب نہ ہوگی مری واپسی ، معزرت !!۔
بے خودی ميں خدائ کا دعوی کيا
اے خدا درگزر ، اے خودی ، معزرت !!۔
تجھ سے گزری ہوئ زندگی مانگ لی
ربّ _ امروز و فردا و دی ،معزرت !!۔
دھوپ ڈھل بھی چکی ، ساۓ اٹھ بھی چکے
اب مرے يار کس بات کی معزرت !!۔
اک نظر اس نے ديکھا ہے عاصم ، چلو
دور ہی سے سہی ، ہو چکی معزرت !!۔
=========================
|