* ہوسِ زر میں گرفتار ہوئی قوم حجاز *
آ گیا گر کہیں دفتر میں کوئی بندہ نواز
ہوسِ زر میں گرفتار ہوئی قوم حجاز
نہ کہیں رُول رہا اور نہ قانوں کا جواز
عملہ پستی میں گرا، گم ہوا حاکم کا فراز
’’ بندہ و صاحب و محتاج و غنی ایک ہوئے ‘‘
آئے رشوت کی جو زد میں تو سبھی ایک ہوئے
|