* لیڈر کو یوں تو کرتے ہیں منہ پر سلام *
غزل
لیڈر کو یوں تو کرتے ہیں منہ پر سلام لوگ
پر پیٹھ پیچھے لیتے ہیں گالی سے نام لوگ
بیگم کے پائوں میں ہے فقط دابتا نہیں
گھر میں یہ کام کرتے ہیں ہر شب تمام لوگ
ماں باپ میرے واسطے شیڈول کاسٹ ہیں
سسرال والے ہوتے ہیں عالی مقام لوگ
فعلن فعول سیکھ رہا ہوں میں اِن دنوں
کل میرے پاس بھیجیں گے اپنا کلام لوگ
محفوظ کو بلاتے ہیں اے سُن، ادھر تو آ
اب شاعروں کا کرتے نہیں احترام لوگ
محفوظ انصاری
Kashana-e- Mahfooz, Quraishi Mahalla
Asansol-713302
Mob: 9332255997
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|