* پہلی نظر تھی دل کامول *
غزل
پہلی نظر تھی دل کامول
اب آنسو کے موتی رول
آنکھیں کچھ گھبرائی سی
دل کی حالت ڈانو اڈول
شاید وہ پھر آجائیں
کہتے دنیا ہے گول
ظلم کا بدلہ پیارےسے دے
کنکر لے کر ہیرے تول
بادل ٹھنڈک ،ہریالی
اور اس پہ کوئل کے بول
دنیا کیا، امیدیں کیا؟
پتیل پر چاندی کاجھول
عشق کی ناقدری مت پوچھ
سونا بھی مٹی کے مول
ماہر ان کا کیا کہنا
اچھی صورت میٹھے بول
+++
|