donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mahirul Qadri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سلام اُس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگ&# *

سلام


ماہرالقادری

(مرحوم)

سلام اُس پر کہ جس نے بے کسوں کی دستگیری کی
سلام اُس پر کہ جس نے بادشاہی میں فقیری کی
سلام اُس پر کہ جس کے گھر میں چاندی تھی نہ سونا تھا
سلام اُس پر کہ ٹوٹا بوریا جس کا بچھونا تھا
سلا م اُس پر کہ اسرارِ محبت جس نے سمجھائے
سلام اُس پر کہ جس نے زخم کھا کر پھول برسائے
سلام اُس پر کہ جس کا ذکر ہے سارئے صحائف میں
سلام اُس پر کہ جو زخمی ہوا بازارِ طائف میں
سلام اُس پر کہ جس نے زندگی کا راز سمجھایا
سلام اُس پر کہ جو خود بدر کے میدان میں آیا
سلام اُس پر فضا جس نے زمانے کی بدل ڈالی
سلام اُس پر کہ جس نے کفر کی قوت کُچل ڈالی
سلام اُس پر کہ جس کا نام لے کر اُس کے شیدائی
اُلٹ دیتے ہیں تخت ِقیصریت ،تاجِ دارائی
سلام اُس ذات پر جس کے پریشاں حال دیوانے
سُنا سکتے ہیں اب بھی خالدؓوحیدرؓکے افسانے
درود اُس پر کہ جس کا نام تسکین ِدل وجاں ہے
درود اُس پر کہ جس کے خلق کی تفسیر قرآں ہے

٭٭٭

 

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 585