donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mahmood Sham
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* سن سکے تو سن لے یہ آخری کہانی ہے *
سن سکے تو سن لے یہ آخری کہانی ہے
وقت کی صدا ہے یہ وقت کی کہانی ہے

بھولنا بھی چاہو گی تو بھلا نہ پاؤ گی
پیڑ پیڑ پر لکھی اب میری کہانی ہے

اہل دل ہی کہتے ہیں اہل دل ہی سنتے ہیں
چاند ایک نغمہ ہے چاندنی کہانی ہے

زرد زرد چہرے ہیں سرخ سرخ آنکھیں ہیں
اس نگر کا ہر باسی ان کہی کہانی ہے

رنگ رنگ کوچوں میں پھول پھول گلیوں میں
تیرا ہی فسانہ ہے تیری ہی کہانی ہے

شام اتنی جلدی کیوں لوگ بھول جاتے ہیں
کل کا ہی تو قصہ ہے کل کی ہی تو کہانی ہے

(محمود شام)
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 443