* اس کو میں دیغ لکھوں یا کہ پتیلا لکھ *
اس کو میں دیغ لکھوں یا کہ پتیلا لکھوں ؟
ساس کہتی ہے کہ بیوی کا قصیدہ لکھوں
بھائ ہے لیلیٰ کا وہ میں بھی تو کچھ لگتا ہوں
سوچتا ہوں کہ اسے پیار سے سالا لکھوں
آنکھ سے کانی ہے پھر بھی ہے وہ رانی میری
اس کو ہیما میں لکھوں یا کہ کرینہ لکھوں ؟
لے کے بھاگا ہے وہ محبوبہ کو میری یارو
اب بتاؤاسے کس منھ سے چچّا لکھوں
بات اپنے پہ ہی آجاتی ہے دونوں صورت
اُلّو لکھوں یا اسے اُلُو کا پٹھا لکھوں
وعدہ کرکے وہ کبھی ملنے نہیں آتا ہے
اس کو انسان لکھوں یا کوئی نیتا لکھوں
بعد مدت کے جو بیگم کا ہوا ہے جانا
مجھ سے ہوتا نہیں پھر سے اسے آنا لکھوں
چَوتھا شوہر ہوں میں اس کا اور حالت یہ ہے
مجھ سے وہ کہتی ہے میں اس کو شریفہ لکھوں
اس قدر دبلی سی پتلی سی مری بیوی ہے
اس کو میں سیخ لکھوں یا کہ پسندہ لکھوں
************** |