donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Majeed Akhter
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* نشہء شوق ہے فزوں شب کو ابھی سحر نہ ک&# *
نشہء شوق ہے فزوں شب کو ابھی سحر نہ کر
دیکھ حدیث۔ دلبراں اتنی بھی مختصر نہ کر

سارا حساب۔ جان و دل رکھا ہے تیرے سامنے
چاہے تو دے اماں مجھے ، چاہے تو درگذر نہ کر

اپنوں سے ہار جیت کا کیسے کرے گا فیصلہ
اے میرے دل ٹھہر ذرا ، یہ جو مہم ہے سر نہ کر

اُس کا یہ حسن وہم ہے ، تیرا یہ عشق ہے گماں
اتنا یقین دل مرے وہم و گمان پر نہ کر

ہجرت۔ نو کا مسئلہ بڑھتے قدم نہ روک لے
سو میری جاں سفر میں رہ ، دار۔ فنا میں گھر نہ کر

اتنا تو وقت دے کبھی خود سے کروں مکالمہ
اے میری عمر۔ تیز رو ایسے مجھے بسر نہ کر

میری اُران ہے مرے ربٌ۔ کریم کی عطا
یوں میری ضد میں منتشر اپنے یہ بال و پر نہ کر

: مجید اختر
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 316