donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Majeed Lahori
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* امیر بچے کی دُعا *
امیر بچے کی دُعا

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی سیٹھ کی صورت ہو خدایا میری

لیاری کواٹر ‘‘ میں میرے دم سے اندھیرا ہو جائے
میرے ’’ چیمبر ‘‘ میں اُجالا ہی اُجالا ہو جائے

ہو میرے دم سے یونہی میرے کلب کی زینت
جس طرح چاند سے ہو جاتی ہے شب کی زینت

زندگی ہو میری ’’ قارون ‘‘ کی صورت یا رب
’’ نیشنل بنک ‘‘ سے ہو مجھ کو محبت یا رب

ہو میرا کام امیروں کی حمایت، کرنا
درد مندوں سے غریبوں سے عداوت کرنا

میرے اللہ! بھلائی سے بچانا مجھے کو
جو بُری راہ ہو، بس اس پہ چلانا مجھ کو
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 541