donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Majeed Lahori
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ذہن میں اب تک لوگوں کے آزادی کا مفہ *
ذہن میں اب تک لوگوں کے آزادی کا مفہوم نہیں
آزادی ہے کس چڑیا کا نام انھیں معلوم نہیں

وہ سمجھے ہیں، ہم کو رشوت لینے کی آزادی ہے
’’ فور ٹونٹی ‘‘ کرنے، دھوکا دینے کی آزادی ہے
آزادی ہے چیزیں بھر لیں ہم ساری ’’ گوداموں ‘‘ میں
’’ بلیک ‘‘ کریں ان چیزوں کی بیچیں مہنگے داموں میں
وہ سمجھے ہیں، آزادی ہے ہم کو ’’ گھپلا ‘‘ کرنے کی
سب کی جیبیں خالی کر کے اپنی تجوری بھرنے کی 
آزادی کا مطلب ہے ہر فراڈ کریں آزادی سے
اپنے گھر کی آبادی ہے لوگوں کی بربادی سے
بھاڑ میں جائیں لوگ مگر لازم ہے ہم آباد رہیں
وہ ہیں ’’ مردہ باد ‘‘ تو کیا غم ہم تو ’’ زندہ باد ‘‘ رہیں

ذہن میں اب تک لوگوں کے آزادی کا مفہوم نہیں
آزادی ہے کس چڑیا کا نام انھیں معلوم نہیں
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 400