* اچھے لوگوں میں مری پہچان ہے *
غزل
اچھے لوگوں میں مری پہچان ہے
اے خدا تیرا بہت احسان ہے
منزلِ مقصود ملتی کیا بھلا
رہبری سے راہبر انجان ہے
نیم عریاں ہیں مناظر ہر طرف
یہ ترقی ، یہ ہماری شان ہے
شہر کا ماحول ایسا ہوگیا
خون میں ڈوبا ہوا انسان ہے
توڑیئے مت بھول سے عاقل میاں
اک ہرے پتّے میں بھی کچھ جان ہے
ڈاکٹر) ملک اقبال عاقل)
35, A.J.C. Bose Road
Kolkata-700017
Mob: 9062856030
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|