* سمتِ منزل جو کبھی چلتے نہیں *
غزل
سمتِ منزل جو کبھی چلتے نہیں
وہ بلندی پر پہنچ سکتے نہیں
باغ میں کیسی ہوا اب کے چلی
شاخ پر دیکھو ہرے پتّے نہیں
اس لئے بے خوف ہوکر سوگئے
آستیں میں سانپ ہم رکھتے نہیں
تیرگی کیسے مٹا پائیں گے وہ
شمع کی صورت کبھی جلتے نہیں
دیکھ کر بونے کو ہم عاقل میاں
قد بلند اپنا کبھی کرتے نہیں
ڈاکٹر) ملک اقبال عاقل)
35, A.J.C. Bose Road
Kolkata-700017
Mob: 9062856030
بشکریہ ’’میر بھی ہم بھی‘‘ مرتب: مشتاق دربھنگوی
………………………
|