donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Malka Nasim
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* کہیں ظلمت کہیں جگنو کہیں حیرانی ب¬ *
غزل

کہیں ظلمت کہیں جگنو کہیں حیرانی بھی
کس سلیقے سے سجی ہے مری ویرانی بھی

خواب آنکھوں سے گئے شور تھما سانسوں کا
اب سکوں مل گیا اور بے سروسامانی بھی

سر پہ گر چھت نہیں کردار کے محل تو ہیں
ہم نے پائی ہے بزرگوں سے یہ سلطانی بھی

سنگ در کس کا ہے کیوں سانس کی لَے تیز ہوئی
دل کے ہمراہ جھکی جاتی ہے پیشانی بھی

اُس کی یادوںکی مہک آئی نہ جانے کیسے
دشتِ پُرخوں بھی تھا اور راہ میں ویرانی بھی

کچھ بڑے لوگوں کی یاں کا یہی انجام ہوا
جان کی جان گئی اور پشیمانی بھی

کیسے قطرے ہیں کہ سیلاب بنے جاتے ہیں
مل گئی کیا مرے اشکوں کو فراوانی بھی

ملکہ نسیم

3543, Bariyon ki Gali
Moti Katla Bazar
Jaipur - 302002
(Rajisthan)
Mob: 9828016152
Ph: 0141-2600441
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 364