donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mansoor Khushtar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* ہے یقیں اپنی وفاپر آپ آئیں گے ضر *

ہے یقیں اپنی وفا پر آپ آئیں گے ضرور
اور پیغامِ مسر ت کو ئی لائیں گے ضرور

ہاتھ میرے شانے پر رکھیں گے اپنے پیار کا
آپ میری ہی غزل گاکر سنائیں گے ضرور

مسکرائیں گے غزل میں نام اپنا دیکھ کر
شرم سے پھر آنکھیں اپنی کچھ جھکائیںگے ضرور

اپنی خلوت میں لگائیں گے مری تصویر آپ
ـ’’کون ہے؟‘‘ پوچھے کوئی اپنا بتائیں گے ضرور

وقت جب کالج سے ہوگا لَوْٹنے کا آپ کے
منتظر بھی چوک ہی پر مجھکو پائیں گے ضرور

مری وحشت دیکھ کر ہونگے پریشا ں جس گھڑی
تو شرابِ شوق آنکھوں کی پلائیںگے ضرور

کچھ خرید یں یا نہیں شوروم پر ’’لی‘‘ کے مگر
اپنے خوشتر ہی سے ملنے روز آئیں گے ضرور


*******************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 227