donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Mansoor Khushtar
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* محبت کا تم سے صلہ چاہتا ہوں *

محبت کا تم سے صلہ چاہتا ہوں
حماقت ہے کیسی میں کیا چاہتا ہوں

سرِ بزم اپنی تمنا بتادی
میں اپنی خطا کی سزا چاہتا ہوں

میں اپنی محبت کے بارے میں تم سے
کوئی فیصلہ اب سنا چاہتا ہوں

تری بزم سے دل شکستہ اٹھامیں
میں جینے کی تجھ بن دعا چاہتا ہوں

دعاء ہے کوئی آنچ تجھ پر نہ آئے
کہ مٹ کر بھی تیرا بھلا چاہتا ہوں

ترا نام آنے نہیں دونگا اس میں
کتاب وفا جو لکھا چاہتا ہوں

ہے خوشترؔ جو سرپہ کڑی دھوپ غم کی
تو سایہ کسی زلف کا چاہتا ہوں


*********************

 
Comments


Login

You are Visitor Number : 210