|
* بموں کے زہر سے شہروں میں موت کی دہش *
غزل
(منظر شہاب( جمشید پور
بموں کے زہر سے شہروں میں موت کی دہشت
سروں کی کھوج میں رائفلیں ہیں گائوں میں
جھلس رہا ہے ہر اک لمحہ وادیوں کا جمال
سنا ہے آگ برستی ہے برف زاروں میں
کھلے ہوئے ہیں معیشت کے بادباں پھر بھی
عجیب خون کا عالم ہے نا خدائوں میں
کہاں گئے وہ دوانے جو روشنی کے لئے
جلاتے رہتے تھے اپنا لہو چراغوں میں
تمام عمر نگہہ دار و غم گسار رہی
وہ اک نگاہ جو یکتا تھی سب نگاہوں میں
زمیں سے دور فضائے بسیط میں بستے
شہاب امن کی راحت ہے ان فضائوں میں
Road No.1, H.No. 7, Azad Nagar, Mango,
Jamshedpur-832110 (Jharkhand)
|
|