donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Manzoor Aadil
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* اپنے گھر میں ہیں اجنبی جیسے *
غزل

اپنے گھر  میں  ہیں  اجنبی  جیسے
تنہا   تنہا   سا   ہر  کوئی   جیسے
ساتھ رہتے ہوئے بھی  لگتا  ہے
اُنکو    دیکھا  نہیں  کبھی   جیسے
ہوگئے لوگ  کیا  سے  کیا  لیکن
آج بھی ہم ہیں آدمی جیسے
کیا محبت نے کی اثر دل پر
چھِن گئی  مجھ  سے  زندگی  جیسے
پیر   و   ملا   و   زاہد   و   ناصح
اِن کی مٹھی  میں  ہیں  سبھی   جیسے
منحرف ہوگئے وفا والے
پیار میں ہوگئی کمی جیسے
اُن کا چہرہ گلاب ہے عادلؔ
ہونٹ ہیں اُن کے پنکھڑی جیسے
****
 
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 298