donateplease
newsletter
newsletter
rishta online logo
rosemine
Bazme Adab
Google   Site  
Bookmark and Share 
design_poetry
Share on Facebook
 
Masood Jafri
 
Share to Aalmi Urdu Ghar
* میں جھکاؤں سر کہیں کیوں بھلا،تری *
میں جھکاؤں سر کہیں کیوں بھلا،تری داوری مرے ساتھ ہے
ترے در پہ آ کےجھکا ہوں میں،مری عاجزی مرے ساتھ ہے

تو قدیر ہے تو بصیر ہے،تجھے دل کا حال بھی ہے پتا
مرےلب پہ مہر_سکوت ہے،مری خامشی مرے ساتھ ہے 

مجھے تیرگی کا خطر نہیں،تجھے اس کی کوئی خبر نہیں
تری فکر سے جو ملی مجھے،وہی چاندنی مرے ساتھ ہے

ہوا جانے کیسے یہ ماجرا،ابھی عقدہ مجھ پہ نہیں کھلا
تھا گریزاں مجھسےجو کل تلک،وہی آدمی مرے ساتھ ہے 

یہ نصیب میرا ہے دوستو،میں گلہ کروں بھی تو کیا کروں
"کبھی بے بسی کبھی بے حسی،کبھی تشنگی مرے ساتھ ہے"

مجھےراز_ہستی کی ہے خبر،کہاں ہوشمندوں کی ہےنظر
جو ملی تھی جوش_جنون میں،وہی آگہی میرے ساتھ ہے 

کہاںجائےگا مجھےچھوڑکر،ابھی ساتھ میرےتوکر سفر 
تو رفیق_راہ_سفر ہے اب،تری واپسی مرے ساتھ ہے 

مجھےیہ صفت بھی عطا ہوئ،کبھی سرخوشی نہ جدا ہوئ 
میں امام_عشق ہوں دہر میں،مرا مقتدی مرے ساتھ ہے
مسعود جعفری
 
Comments


Login

You are Visitor Number : 295