* چمن میں کبھی یہ بھی دیکھا گیا *
غزل
چمن میں کبھی یہ بھی دیکھا گیا
کہ پھولوں نے کانٹوں کو زخمی کیا
مرے در پہ دستک پہ دستک ہوئی
جو دروازہ کھولا تو کوئی نہ تھا
اُنہیں دیکھ کر میں تو شرما گئی
اچانک ہوا اُن کا جب سامنا
ہنسی آگئی اُن کو اُس بات پر
کہ جس بات پر ہوگئی میں خفا
جو بابل کی چوکھٹ سے ڈولی اٹھی
تو آنکھوں کا ساون برستا رہا
مجھے دشمنوں کا کوئی ڈر نہیں
تمنا محافظ ہے میرا خدا
مسرور تمنا
Room No. 1 A,
Tara Bagh Colony
Ked.Gaon,Ahmad Nagr
PIN-414001 (M.S)
Mob: 9960975735
بہ شکریہ جانِ غزل مرتب مشتاق دربھنگوی
+++
|